عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہئے.شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ  عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے، تاخیری حربوں سے عدالت کی کیس سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے، یکم ستمبر کو ہونیوالی سماعت پر مریم نواز کے وکیل دستیاب نہیں تھے، 31 اگست کو مریم نواز کے وہی وکیل احتساب عدالت میں پیش ہوئے،  اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر مریم نواز نے مقدمے سے وکیل کو ہٹا دیا۔

ای پیپر دی نیشن