یورپی ملک مالٹا نے 28 ستمبر سےسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مالٹا کے محکمہ تعلیم کے حکام نے کووڈ ۔19 کے پھیلاﺅ کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے 28 ستمبر سے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت اساتذہ اور بچوں کو سکول میں ماسک لازمی پہننےجبکہ کنڈرگارٹن اساتذہ کو ماسک اور ویزر کے استعمال کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری کو لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم بچے عمر کے لحاظ سے ڈیسک ایک سے دو میٹر کے فاصلے پر ہوں گے۔
مالٹا میں کورونا پابندیوں میں نرمی، 28 ستمبر سے سکول دوبارہ کھولنے کا اعلان
Sep 08, 2021 | 18:23