خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی اور صوبائی محتسب کے اداروں کو مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت  ہے.ڈاکٹر عارف علوی

Sep 08, 2021 | 21:03

ویب ڈیسک

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی اور صوبائی محتسب کے اداروں کو مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت  ہے،خواتین کو جائیدادوں  کے ملکیتی حقوق فراہم کرکے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے.صدر مملکت اپنے زیر صدارت خواتین کے ملکیتی حقوق  کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے.اجلاس میں وزیر قانون و انصاف ، سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم ، ایم این اے ، ملیکہ علی بخاری نے شرکت کی جبکہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت، کشمالہ طارق ، محتسب پنجاب ، نبیلہ علی خان  بھی اجلاس میں شریک ہوئیں،اجلاس میں  وفاق،  پنجاب اور  خیبر پختونخواہ کی جانب سے پاس کیے گئے خواتین کے ملکیتی حقوق کے نفاذ کے ایکٹ  پر بریفنگ دی گئی.اس موقع پر صدرعارف علوی نے کہاکہ خواتین کو جائیدادوں  کے ملکیتی حقوق فراہم کرکے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، اسلام نے خواتین کو جائیداد کے  مالکانہ حقوق دیے ، مگر افسوس کہ ملک کے بعض حصوں میں حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے. صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ قوانین پر عملدرآمد سے خواتین کو مالی  طور پر خودمختار بنانے میں مدد ملے گی ، اجلاس میں و فاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق  نے آگاہ کیا کہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ ، 2020 کے نفاذ کے بعد 116 شکایات موصول ہوئیں جبکہ محتسب پنجاب نبیلہ علی خان نے کہاکہ محتسب پنجاب کو 250 کیس موصول ہوئے ہیں ، ازالے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں.اجلاس میں میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلانے ، علما کی مدد سے لوگوں میں خواتین کے مالکانہ حقوق کے تحفظ بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزیدخبریں