آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی بلے بازوں کا راج برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، رضوان نے کپتان بابر اعظم سے تاج چھین لیا۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں کا راج برقرار ہے، محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے T20 کے ٹاپ بلے باز بن گئے ہیں۔ایک ہزار دن سے زیادہ رینکنگ پر راج کرنے والے پاکستانی کپتان جاری ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، رضوان تین میچوں میں 192 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ بابر نے ٹورنامنٹ کے دوران صرف 33 رنز بنائے ہیں۔محمد رضوان بابر اعظم اور مصباح الحق کے بعد 20 رینکنگ چارٹ میں سرفہرست ہونے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں، بابر اپنے کیریئر میں 7 ستمبر تک 1155 دن تک ٹی 20 بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہے۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرام 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو 775 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...