لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ بنی گالا کی رونقیں کم اور اڈیالہ کی زیادہ ہونے جا رہی ہیں۔ عمران خان کے مشیر اسے جیل میں پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔
صدر علوی اور شیخ رشید جیسے سیانوں نے ابھی سے کنی کترانا شروع کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے فوج مخالف بیانئے کے بعد وزیر اعلی پنجاب کا بیان آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔اسلام آباد والوں نے بھی ڈھیل کے بعد رسی کھینچنا شروع کر دی ہے ۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ خود کو آئین وقانون سے بالاتر سمجھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔
بنی گالا کی رونقیں کم، اڈیالہ کی زیادہ : شہزاد سعید
Sep 08, 2022