نئے نیب قا نون کے تھت سلیم ما نڈوی والا سمیت 7ملزمان کو ریلیف مل گیا 

Sep 08, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں ملزمان کی جانب سے نیب ایکٹ 2022ء کے تحت دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا حکم سنادیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی اور دیگر وکلاء  عدالت پیش ہوئے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ نیب ترمیمی بل کے تحت ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔  اس طرح سے سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو نئے نیب قانون کے تحت احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا۔ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون، طارق محمود سمیت سات ملزمان کو نیب ترمیمی بل کے تحت ریلیف ملا۔

مزیدخبریں