تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریع نہیں کرینگے 

Sep 08, 2022


لاہور/ چناب نگر (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز یوم ختم نبوت منایا گیا۔ چناب نگر میں سب سے بڑا اجتماع 35 ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس شروع ہو گئی۔ فضاء نعرہ تکبیر اور ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ لاہور، ملتان، کراچی، اسلام آباد، چنیوٹ، چناب نگر، شیخوپورہ، جھنگ، راولپنڈی، حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص، رحیم یارخان، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، ساہیوال، بہاولپور، چیچہ وطنی، اوکاڑہ، ننکانہ، نواب شاہ، مظفرگڑھ، گوجرانوالہ، خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں  یوم ختم نبوت منایا گیا۔ جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاون لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس ہوئی۔ ناصرالدین خان خاکوانی نے صدارت کی۔ مولانا فضل الرحیم کی زیرنگرانی اور مجلس لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن نے سرپرستی کی۔ عبدالغفور حیدری، مولانا اللہ وسایا، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، محمد امجد خان، احمد علی سراج، حافظ اسد عبید، ارشد عبید، یوسف خان، مولانا سیف الرحمن مہند، مفتی شاہد عبید، مولانا عزیز الرحمن ثانی، فیاض بٹ، سید سلمان گیلانی، قاری احسان اللہ فاروقی، پیر رضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم ‘ علیم الدین شاکر، محبوب الحسن طاہر، عتیق الرحمن، قاسم گجر، رانا عثمان قصوری، مولانا عمران نقشبندی ودیگر علماء نے خطاب کیے۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قادیانی ملک اور اسلام دونوں کے غدار ہیں۔ 7  ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا پیر حافظ ناصرالدین خان خاکوانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس ہے۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن عالم اسلام کے لیے یوم فتح مبین ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر ختم نبوت‘ قادیانیت کے متعلق قوانین اور ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کی حفاظت کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون اور نیشنل اسمبلی کے فیصلے کا پابند بنائے اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کرنے سے کھلم کھلا انکاری ہیں اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانی پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔ چناب نگر میں کانفرنس کی افتتاحی نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حمد باری تعالیٰؐ پیش کی گئی۔ سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ  اسلام و وطن دشمن عناصر دفاعی اداروںا ور افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، فلسطین و کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم پر او آئی سی اور عالمی ادارے نوٹس لیں۔ مولانا آصف معاویہ سیال نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے قانون میں تبدیلی کا امریکی ایجنڈا کسی صورت برداشت نہیں۔  علامہ جاوید قصوری نے کہا کہ  توہین رسالت کے مرتکبین کو باعزت بری کیا جاتا ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے کام کرنے والی پر امن دینی جماعتوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، 7  ستمبر 1974کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ چوہدری شہباز احمد گجر نے کہا کہ ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، عبدالرشید حجازی نے کہا کہ مشن ختم نبوت انتہائی مبارک ترین مشن ہے۔ مولانا قاری اعظم حسین  نے کہا کہ قادیانیت دنیاکا بدترین فتنہ ہے۔ سید انیس احمد شاہ نے کہا کہ آئین پاکستان میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا۔ مولانا فیض اللہ خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے۔ مولانا گلزار احمد آزاد نے کہا کہ سات ستمبر کو سرکا ری سطح پر یوم ختم نبوت کے طور پر منایا جائے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے۔ احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کے غیر متنازعہ اور مشترکہ مسئلہ کو فرقہ واریت سے جوڑنے کے لئے یہودی و قادیانی ایجنٹ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ مولانا عمر عثمان نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں۔ قادیانی تخریب کار ادارے اور عسکریت پسند تنظیمیں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، لجنہ اماء اللہ اور تنظیم اطفال الاحمدیہ پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ مولانا عمر فاروق، مولانا قاری عبدالحمید حامد نے کہا کہ اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔ محمد حنیف مغل نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے ہم میدان میں اتر کر دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ مولانا محمد خان نے کہا دشمن کے عزائم ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ کانفرنس سے مولانا عبداللہ رشیدی، مہر محمد ریاض، مولانا حافظ محمد انور، قاری عبدالرحمان تبسم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں