مریم نواز کا پاسپورٹ کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع، کینیڈین ہائی کمشنر  کی ملاقات 


لاہور (نیوز رپورٹر+ سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے  درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ چوہدری شوگر ملز انکوائری میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ نیب کی جانب سے تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔  پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا گیا ہے۔ پاسپورٹ قبضے میں رکھنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ نیب قانون کے مطابق بیرون ملک سفر پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ 7 کروڑ روپے زر ضمانت بھی جمع کروا رکھا ہے ۔ پرویز اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ لہذا عدالت سے  استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے کینیڈا کی ہائی کمشنر  وینڈی گلمور  نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں باہمی، سیاسی اور اقتصادی امور پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مضبوطی  پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...