اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں 3لاکھ 7ہزار ہیکٹر رقبے پر سرسوں کی کاشت،سالانہ پیداوار 2لاکھ 33ہزار ٹن،خوردنی تیل کی مقامی پیداوار کا 17 فیصدسرسوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ پاکستان سرسوں کے تیل کی پیداوار بڑھاکر خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے،کسانوں کو مراعات اور سبسڈی فراہم کرنے سے پیداوار میں اضافہ ممکن۔ پاکستان سرسوں کے تیل کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے کر اپنے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔