لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے تحت تجدیدی امتحانات (سپلیمنٹری) کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان مجمع المدارس کے مطابق تجدیدی امتحانات 27 ستمبر سے شروع ہونگے، جن کے لیے ملک بھر سے طلباء و طالبات نے رجسٹریشن شروع کروا دی ہے، جو 10 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 15 ستمبر تک رول نمبر سلپس جاری کر دی جائیں گی، نیز امتحانی مراکز کا اعلان بھی اسی تاریخ کو کیا جائے گا۔ امتحانی کمیٹی و ناظم اعلیٰ مجمع المدارس تمام امتحانی عمل کی نگرانی کرینگے۔
مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے تحت تجدیدی امتحانات کا شیڈول جاری
Sep 08, 2022