کمشنر لاہور کی ہدایت پر تجاوزات بھکاریوں،بینرز کیخلاف کارروائیاں

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی محمد عامر جان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی عارضی تجاوزات،بھکاریوں و بینرز کیخلاف کارروائی تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ ترجمان کے مطابق شہر بھر کے 9زونز میں مختلف نوعیت کی170 تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے،عارضی تجاوزات کیخلاف نشتر زون میں سب سے زیادہ کاروائیاں کی گئیں، 858 بینرز ،سٹیمرز اور فلیکسز کو کارپوریشن عملہ نے اتار کر قبضہ میں لے لیا۔لاہور میٹروپولیٹین کارپوریشن کے تہہ بازاری عملہ نے مارکیٹس اوقات میں کاروائی کرکے سامان قبضہ میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...