لوٹا ازم نے ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: پیر اشرف رسول 

Sep 08, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ لوٹا ازم نے پاکستان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ سابق حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں تھی آئندہ انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مہنگائی کا خاتمہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میںکمی لے کر آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے برج والا روڈ ہائوسنگ کالونی میں پی پی 139 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز ،سابق نائب ضلع ناظم جہانزیب خان ،حاجی محمد رفیق اور دیگر بھی موجود تھے پیر اشرف رسول نے کہا کہ عمران خان نے چار سال اقتدار میں رہ کر اپنا کوئی بھی انتخابی نعرہ پورا نہیں کیا ایک کروڑ نوکری 50 لاکھ گھر کے وعدے کیے گئے مگر عوام کو کچھ نہیں دیا عمران خان کے دور میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوںکے نام پر بڑی کرپشن کی گئی ہے پی پی 139میں کامیابی کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی حکومت قائم ہوگی ۔

مزیدخبریں