لاہور(لیڈی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے چائلڈ رائٹس وچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے بھکاری بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے لئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے۔ بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے لئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے کریک ڈاؤن کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر فوری اطلاع دیں۔