سلام آباد(خبرنگارخصوصی) فیڈرل گورنمنٹ سرسید کالج راولپنڈی کے صائم احمد نے پری انجینئرنگ گروپ میں 1,068 نمبر حاصل کیے اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) اسلام آباد کے اعلان کے مطابق ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ امتحان کے سالانہ امتحان 2022 (HSSC) میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ کے محمد کاشف مراد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
وہ 1,075 نمبر حاصل کرکے صرف ایک نمبر کے ساتھ تیسرے مقام سے محروم رہے۔ ایف جی ای آئی اپنے طلباءکو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس طرح کے سنگ میل کو حاصل کرنے میں فیکلٹی اور والدین کا تعاون بہت زیادہ ضروری ہے۔ مجموعی طور پر ایف جی سرسید کالج نے 269 A+ گریڈ حاصل کئے۔ڈی جی ایف جی ای آئی نے طلباء اور ان کے اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔
قاضی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار 11مسروقہ موٹرسائیکل،4رکشے برآمد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وارث خان پولیس کی بڑی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث قاضی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، 11مسروقہ موٹرسائیکل اور04رکشے برآمدکرلئے قاضی گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتارکرلیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ قاضی فیصل اورساتھی شہریار عظیم شامل ہیں،ملزمان سے 11مسروقہ موٹرسائیکلز اور04رکشے برآمدہوئے ۔