اسلام آباد (نامہ نگار) سپریم کورٹ کو آپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کے صدر سید شیر افگن نے کہا ہے دن رات مسلسل جدو جہد اور لگن سے سوسائٹی میں جدید بین القوامی طرز پر مبنی تعمیراتی کاموں کا آغاز کروادیا ہے جس کے پیش نظرجلد ممبران کو 1800 پلاٹوں کا قبضہ دینے جا رہے ہیں سوسائٹی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مثالی سوسائٹی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر ینگے، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید شیر افگن نے کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم سے ملکر یہ عہد کیا تھا کہ بھلے جتنی بھی رکاوٹیں آئیں وہ ممبران کو ان کے گھروں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرینگے ،جسکے پیش نظر 36 سالوں سے ناکارہ پڑی سوسائٹی میں جان ڈال دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سوسائٹی میں بہترین ڈویلپمنٹ کے لئے نیسپاک کو بطور کنسلٹنٹ لیا گیا ہے ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
،بین القوامی معیار کے مطابق دو سال میں سوسائٹی کے ڈویلپمنٹ کام مکمل ہوجا ئےں گے،انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ ممبران کے لیے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس کے نتائج جلد سامنے آجا ئینگے،اس موقع پر سیکرٹری سوسائٹی راجہ ناصر نے بتایا کہ ممبران سے جو وعدے کیے گئے انکو بروقت یقینی بنائےں گے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں ٹرانسفرز گزشتہ 16 سترہ سال سے بند ہونے کی بنا پربہت سے مسائل نے جنم لیا ایسے افراد جن کے پاس سوسائٹی کی فائلز موجود ہیں یا انہوں نے خریدی ہیں اور ابھی تک سوسائٹی سے رابطہ نہیں کیا تو وہ رابطہ کریں تاکہ ٹرانسفرز کے مسائل فوری ختم ہوسکیں۔
سپریم کورٹ کو آپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی مےں تعمیراتی کا م شروع ہو گئے، شیر افگن
Sep 08, 2022