اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی احتساب بیور وکے تعاون سے او جی ڈی سی ایل نے © " ہمارا ایمان ، کرپشن فری پاکستان" کے عنوان سے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔مذکورہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی خالد سراج سبحانی نے کہا کہ جس طرح بدعنوانی کئی شکلیں اختیار کر لیتی ہے ،بالکل اسی طرح انسدادبدعنوانی کی کا طریقہ کار اور حکمت عملی بھی مختلف ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے احتیاط اور رد عمل کے درمیان ایک عمومی فرق پیدا ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے بیورو کے اقدامات کو بے حد سراہا اور تقریب کے مہمان خصوصی ظاہر شاہ ، ڈپٹی چیئرمین نیب اور دیگر حکام کو خوش آمدیدکہا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کی مہم کے نتیجے میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم کی وصولی کے لئے " احتساب سب کے لئے " کی پالیسی پر عمل پیراہونے سے اس کا معاشرے پر بہت اچھا اثر پڑا ہے۔
اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور شفافیت کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ انہوں نے آنے والی نسلوں میں خود احتسابی کے عمل کو پروان چڑھانے پر بھی زور دیا ۔ جواس برائی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ بدعنوانی ہمارے پیارے وطن کے استحکام اور معاشی ترقی میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ ہے ، اختتام پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے مہمان خصوصی اور سپیکر کو سوینئر دیا ۔
پرزم ٹاو¿ن گوجر خان کو پنجاب ہاو¿سنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ ایجنسی کی طرف سے منظوری مل گئی
اسلام آباد ( وقائع نگار)راولپنڈی اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کی سب سے مقبول ترین ہاوسنگ سوسائٹی پرزم ٹاو¿ن گوجر خان کو پنجاب ہاو¿سنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ ایجنسی کی طرف سے باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد گوجر خان میں پہلی اور واحد ہاو¿سنگ سکیم بن گئی۔ اس موقع پر راولپنڈی کیلسٹو مارکی بحریہ فیز 7 میں ایسوسی ایٹس اور ممبران کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرزم ٹاو¿ن گوجر خان کے چیف ایگزیکٹو مسعود الحسن علوی نے بتایا کہ الحمدللہ پرزم ٹاو¿ن گوجر خان کی پہلا اور باقاعدہ منظور شدہ ٹاو¿ن بن گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پلاٹوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا۔ تقریب میں پرزم ٹاو¿ن گوجر خان کے چیف ایگزیکٹو مسعود الحسن علوی سمیت رئیل اسٹیٹ شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، ایسوسی ایٹس، ممبران اور، صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔