خوردنی تیل کی پیداوارمیں  اضافہ،گھی میں کمی ریکارڈ


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر10.9 فیصدکااضافہ جبکہ کوکنگ آئل کی پیداوارمیں 4.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ملک میں 509958 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 10.9 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں ملک میں 459860 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ملک میں 1391590 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 4.3 فیصدکم ہے، مالی سال 2021 میں ملک میں 1454607میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوارمیں 13.5 فیصد کی نموجبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں 8.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن