لاہور(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دفاعی چیمپئن خیبرپی کے نے بلوچستان کو 27رنز سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے مرحلے کے آخری روز ٹورنامنٹ کا پندرہواں میچ خیبرپی کے اور بلوچستان کے مابین کھیلاگیا، خیبرپختونخوا نے 201رنز بنائے، کامران غلام نے 57رنز، صاحبزادہ فرحان نے 48 رنز، محمدسرورآفریدی نے ناٹ آئوٹ 38رنز اور عامرعظمت نے ناٹ آئوٹ 22رنز بنائے۔ کاشف بھٹی اورحارث سہیل نے 2،2جبکہ خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم 18.5اوورز میں 174رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ یاسرشاہ 44 رنر، حارث سہیل 39رنر، حسین طلعت 24 رنزاور کاشف بھٹی 24رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ محمدعمران جونیئر نے 4، عمران خان سنیئر نے اور محمدسرورآفریدی نے 2،2جبکہ ارشداقبال اور خالدعثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ محمدسرور آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔سندھ نے سدرن پنجاب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سدرن پنجاب نے 6وکٹوں پر 175رنز بنائے ۔ سندھ نے ہدف 19.2اوورز میں چار وکٹوںپر 181رنز بناکر پورا کرلیا ۔ سدرن پنجاب کے حسان خان اور زین عباس نے اڑتالیس ‘اڑتالیس رنز بنائے ۔ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سندھ کے صائم ایوب نے56اور عمیر یوسف نے54رنز بنائے ۔ صائم ایوب کو مین آف دی میچ قرار پائے ۔