مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دن میں عمران خان کیخلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کر سکتی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں، بجلی پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے ساری سیاست اہل کو نا اہل اور نااہل کو ایل بنانے کیلئے ہو رہی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج ملک کے وزیر اعظم کو آواز پڑے گی کہ ملز م حاضر ہوحکومت کی یوٹیوب پر بندش ، ٹی وی چینلز پر سینسر اور پابندی، صحافیوں کی جبری برطرفی اور جلاوطنی، بے گنا ہ ورکروں پر جھوٹے مقدمات، عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ اور اداروں سے لڑوانے کی سازش، کارخانوں کی بندش، مہنگائی اور بیروز گاری کا طوفان، نااہل حکمرانوں کیلئے درس عبرت بنے گایہ عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔
ایک دن میں عمران کیخلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کر سکتی: شیخ رشید
Sep 08, 2022