لاہور(اسپورٹس رپورٹر) ایشیاکپ میں سری لنکا کے خلاف ہار کے بعد بھارتی ٹیم پر سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔ سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے پلیئنگ الیون میں محمد شامی کو نہ کھلانے پر کپتان روہت شرما، کوچ راہول ڈریوڈ اور ٹیم پر مینجمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ورلڈکپ 2021 میں شکست کے بعد کیوں فاسٹ بائولر باہر رکھا ہوا ہے؟۔ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ شامی کو نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، بمراہ کی انجری کے بعد آپکے پاس کیوں کوئی ایسا بائولر موجود نہیں تھا جو اختتامی اوورز میں وکٹیں حاصل کرسکے۔