اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم کی مہم کہ ان کو فوج اور عدلیہ مخالف قرار دیا جائے انتہائی مذموم ہے پاکستان کے عوام کو پی ڈی ایم کے جھوٹوں پر یقین کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی تقریروں کے دوران چینلز کو آف ائر کرنا، انٹرنیٹ سروسز اور یوٹیوب کو بلاک کرنا شرمناک ہے۔
عوام کو پی ڈی ایم کے جھوٹوں پر یقین کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے:شاہ محمود قریشی
Sep 08, 2022