لاہور(اسپورٹس رپورٹر) بق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی بائولرز کو بائولنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کو تیز رفتار سے باؤلنگ کرتے دیکھنا ان کیلئے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔ جب نسیم بائولنگ کرانے کیلئے بھاگ رہا ہوتا ہے اور پیچھے کراؤڈ خوشی منا رہا ہوتا ہے، اس کے بعد پھر بال مس ہو یا باؤنڈری کی طرف جائے، دونوں صورتوں میں شائقین کی دھاڑ ایک غیر معمولی بات ہے۔ بطور باؤلنگ کوچ آپ چاہتے ہیں کہ بائولرز اچھا کریں، میں بطور بائولنگ کوچ پاکستانی ٹیم کیساتھ منسلک ہونے کے بعد سے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں۔