واپڈنے آل پاکستان نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا


لاہور(اسپورٹس رپورٹر)واپڈا نے نیشنل بنک آف پاکستان کو 0-9سے شکست دے کر آل پاکستان نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 29 اگست سے 6 ستمبر2022 ء تک بہاولپور میں کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 13 ٹیموں نے حصہ لیا جن میںآرمی، نیوی، ایئر فورس، ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، پورٹ قاسم، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بہاولپور کور، واپڈا اور نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔جی او سی 26 میک ڈویژن بہاولپور کے میجر جنرل شاہد پرویز اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...