لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب علماءو مشائخ ونگ کے صدر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے 1974میں فتنہ قادیانیت کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔ملک کے علماءو مشائخ قادیانیت کے خاتمہ پر متحد و متفق ہیں۔وہ گزشتہ روز سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں یوم ختم نبوت کے اجلاس میں شریک علماءو مشائخ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ وسطی پنجاب کے تمام ضلعی مقامات پر علماءو مشائخ ونگز کے اجلاس ہوئے ہیں۔
اس موقع پراعظم خان سواتی،نور احمد کاکڑ،خواجہ محسن،قاری حنیف الحق، حافظ عبدالصمد ،قاری منظور چترالی ،قاسم افضل ،حافظ حارث،قاری عمیر،حافظ وسیم الحق،حافظ حسن،محمد اسعد شمس اور محمد طارق و دیگر بھی موجود تھے۔