شہر اولیاء کی صدیوں پرانی تہذیب اجاگرکرنے کیلئے دلکش ملتان منصوبہ شروع: ڈپٹی کمشنر


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کے کہ شہر اولیاء کی تاریخی عمارات اور صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے دلکش ملتان کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں چوک گھنٹہ گھر کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن اور لائٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کا خوشگوار احساس دلایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک گھنٹہ گھر بلڈنگ میں لائیٹنگ کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت گھنٹہ گھر کو رات کے اوقات میں دلکش بنانے کیلئے خوبصورت لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ عمارت کا سٹرکچر بھی بہتر کیا جارہا ہے۔اگلے مرحلے میں دہلی گیٹ اور تاریخی فضیل کو بھی لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے تاریخی مقام کے طور پر بہتر کیا جائے گاقبل ازیں والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسران محمد حسن،محمد سرمد اور محمد عمیر نے تاریخی عمارات کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن