کراچی (نیوز رپورٹر) ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا طبی امدادی قافلے نے سیہون کے مختلف علاقوں سے آئے سیلاب متاثرین میں تازہ کھانا اور پانی اور خشک خوراک تقسیم کی جبکہ ڈاکٹرز و نیم طبی عملے نے مختلف مقامات پر متاثرین کے طبی معائنہ کیا اور ضروری دوائیں اور غذائی اشیا تقسیم کیں۔قبل ازیں علی الصبح اس قافلے کو اوجھا کیمپس ڈا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے دیگر انتظامی افسران کے ساتھ رخصت کیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق کی قیادت میں طبی امدادی اشیا وخوراک کا سامان لے کر روانہ ہوا۔ سامان میں دواں کے علاوہ لگ بھگ چارمن چنے‘ پانچ من کھجور‘ دودھ،جوس اور بسکٹس کے سیکڑوں کارٹن اور چھ ہزار افراد کے لیے تازہ کھانا بھی روانہ کیا گیا ہے۔ سیکڑوں کی تعداد میں خواتین کے استعمال کی اشیا بھی شامل ہیں۔ قافلے کے ساتھ سیلاب متاثرین میں تقسیم کر نیکے لیے واٹر پروف وفائر پروف خیمے شامل ہیں۔ قافلے میں شامل ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھی موجود ہیں۔ منرل واٹر کی مختلف سائز کی سیکڑوں بوتلوں سے لدے کئی ٹرک بھی قافلے میں شامل ہیں ۔ قافلے کے شرکا کے مطابق انڈس ہائی وے پانی میں ڈوب جانے کے باعث انہیں سیہون شریف پہنچنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔