کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی نے عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان اور نئے آرمی چیف کی تقرری پر ہرزہ سراء اور فوج مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے فوج مخالف بیان کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ عمران خان کے فوج مخالف بیان کے باعث پاکستان کے 22کروڑ عوام میں شدید غصہ پایاجارہا ہے عوامی جلسوں میں اہم ترین تقرری پر بیان بازی کسی صورت قومی مفاد میں نہیں ، عمران خان اس سے قبل بھی آرمی چیف اور افواج پاکستان سے متعلق نفرت انگیز بیانات دے چکے ہیں عمران خان اب افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز مہم ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے۔ اعظم خان لوہانی نے کہا کہ عمران خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے،عمران خان مسلسل اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔آئی ایم ایف کے حوالے سے خط سے بھی سب آگاہ ہے،ملک میں افراتفری کا ماحول بنایا جا رہا ہے افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں،شہادتوں کی بڑی فہرست ہے۔فوجی جوان سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں وہاں موجود ہوتے ہیں جہاں رسائی ممکن نہیں ہے۔
عمران کا مذموم ایجنڈا پاکستان کو تباہ کرناہے‘ اعظم خان لوہانی
Sep 08, 2022