کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کیا گیا سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں 37.3ملین کی رقم جمع کروادی، اس ضمن میں واٹر بورڈ کے ایک تا بائیس گریڈ تک تمام افسران و ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں سے کٹوتی کے ذریعے 37,334,122 روپے کا پے آرڈر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید وقار مہدی کے حوالے کردیا، اس موقعے پر مشیر وزیر اعلی سندھ سید وقار مہدی نے وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت تمام افسران و ملازمین کا شکریہ اداکیا۔
واٹر بورڈافسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی
Sep 08, 2022