الاخیار فاؤنڈیشن کے تعاون  سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ 

لاہور (نیوز رپورٹر) الاخیار فاؤنڈیشن کے تعاون سے کالج آف افتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز میو ہسپتال نے سیلاب زدہ علاقوں میں ہم وطنوں کی سہولت کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا اہتمام کیا ۔اس سلسلے میں کالج سی بی ایم کے تعاون سے ستر لاکھ روپے کی رقم سے فاضل پور ،راجن پور ،لیہ اور ڈیرہ غازی خان امدادی سامان بھجوائے گا اور الاخیار فاؤنڈیشن کی رضاکارانہ ڈاکٹرز کی ٹیم میڈیکل کیمپس لگائے گی۔ کالج آف آفتھلمالوجی کی پبلک ویلفیئر سوسائٹی نے ڈاکٹر اشہل پال اور مس عمارہ رشید کی سربراہی میں طلبہ کے ذریعے 3لاکھ سے زائد رقم ضروری امدادی سامان اور اشیائے خورونوش اپنی مددآپ کے تحت جمع کیا ۔پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر زاہد کمال صدیقی نے طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا اس قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے بحثیت قوم ہمت اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے اور سر خرو ہوئے ۔سید محمد اخیار حبیب عرفانی، صدر الاخیار فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر نعیم رستم، سینئر وائس پریذیڈنٹ نے امدادی سامان وصول کیا اورلوگوں کو اس مشکل وقت میں ہر ممکن امداد کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا ،جبکہ پروفیسر خالد مسعود گوندنل وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ان علاقوں میں جب یہ سامان پہنچے گا تو ان لمحات کے بہترین اثرات آپ کی آخرت پر بھی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن