ملتان ( نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا گینگ ریپ کیسز کی تفتیش کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور کیسز میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم ایڈیشنل آئی جی نے ہدایات جاری کیں کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ ریپ کیسز کی تفتیش ڈی پی اوز خود کریں اور تفتیش کے عمل کو مکمل کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں ڈاکٹر احسان صادق نے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے معاملات پر پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔ دریں اثناء تھانہ الپہ کے علاقے چاہ پیپل والا موضع لاہڑی میں 16 سالہ اپاہج لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد فیاض گرفتار بچی کے والد ربنواز نے پولیس کو اطلاع دی کہ محمد فیاض نے 16 سالہ اپاہج بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ایس ایچ او الپہ محمد شمعون جوئیہ نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم فیاض 2 سال قبل بھی 6 سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ادھر سے زیادتی کے 2 مقدمات میں نامزد ملزم شیخ حمید کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں مقدمہ نمبر 18/22 بجرم 376 ت پ واک (وائلنس اگینسٹ وومن) میں نامزد تھا ایس ایچ او واک کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے کئی کم عمر بچیوں کو نشے کا عادی اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
اے آئی جی
اے آئی جی کا گینگ ریپ کیسزکی تفتیش مکمل،ملزمان گرفتار کرنے کا حکم
Sep 08, 2022