ملتان( نمائندہ خصوصی) فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ون اور ٹو کے اپنے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے ایم ڈی اے کی جانب سے میپکو کو کئی ایکڑ اراضی اور 35 کروڑ کی ادائیگی کے باوجود عرصہ 5 سال گزرنے کے بعد بھی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر التواءکا شکار، میپکو نے کام شروع کرنے کے بجائے ایم ڈی اے سے مزید 15 کروڑ مانگ لیے، گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث دیگر علاقوں کے فیڈر سے فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ون اور ٹو کو فراہم ہونے کی جانےوالی بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہےرہائشی ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، فاطمہ جناح ٹاو¿ن کے مکینوں نے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سمیت سوئی گیس، واٹر سپلائی اور سیوریج کے درپیش مسائل سالہاسال بعد بھی حل نہ ہونے پر ایم ڈی اے کے اس رویے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے اس صورتحال پر ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا محمد وسیم خان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میپکو حکام سے معاملات جلد طے پا جائیں گے اوراسکے بعد گرڈ اسٹیشن کی تعمیر پر کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ فیز ون کے بعد فاطمہ جناح فیز ٹو میں سوئی گیس کو آپریشنل کرنے کے لیے سوئی گیس کی ٹیسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے واٹر سپلائی کام بھی تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے پر امید ہیں کہ ایک ماہ تک فیز ٹو جس میں صحافی کالونی( جے بلاگ) بھی شاملِ ہے میں واٹر سپلائی اور گیس کی سپلائی شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سیوریج کی مین لائنوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ۔
فاطمہ جناح ٹاو¿ن