پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے پر دارالحکومت جکارتہ، سورابایا سمیت ملک گیر احتجاج

Sep 08, 2022


 جکارتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے سبسڈی ختم کر دی جس پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشتعل عوام نے جلا¶ گھیرا¶ اور ہنگامہ آرائی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا۔ شہروں سورابایا، مکاسار، کینڈاری، ایچ اور یوگیاکارتہ میں مشتعل مظاہرین اور پولس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس پر مظاہرین نے پتھر برسائے اور پولیس وین کو آگ لگادی۔

انڈونیشیا احتجاج 

مزیدخبریں