جنوبی پنجاب کی اکلوتی کیمیکل ایگزامینر لیبارٹری ملتان واپس منتقل نہ ہوسکی


ملتان(خصوصی رپورٹر )جنوبی پنجاب کی واحد کیمیکل ایگزامینر لیبارٹری کو تاحال ملتان واپس شفت نہےں کیا جا سکا جسکی وجہ سے شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کا سامنا ہے واضح رہے کہ پانچ سال قبل جنوبی پنجاب کی واحد کیمکل ایگزامینر لیبارٹری جو کہ محمکمہ صحت ملتان کے دفتر میں قائم تھی اسے لاہور منتقل کر دیا گیا تھا جو تاحال واپس شفت نہیں ہو سکی ہے جسکی وجہ سے کمیمکل ایگزامینر سے متعلقہ کیسیز کئی مہینوں سے التوا کا شکار ہیں واضح رہے کہ پہلے جنوبی پنجاب سے قتل زیادتی اور منشیات کے تمام تر کیسیز تجزیہ کے لئے ملتان کیمیکلز لیبارٹری بھیجے جاتے تھے جن کی رپورٹس جلد تیار ہوتی تھی لیکن لاہور میں لیبارٹری منتقل ہونے کی وجہ سے اب تجزیہ کے لئے بھجوائے گئے کیسسز کے نتائج میں کئی کئی ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے جسکی وجہ سے ملزم پارٹی کو فائدہ حاصل ہوتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیمیکلز ایگزمینر لیبارٹری کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ ملتان منتقل کیا جائے۔
 لیبارٹری 

ای پیپر دی نیشن