ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید سعد احمد شاہ نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس اس تنظیم کا نام ہے جو مشکل حالات میں پاک فوج جیسا کردار ادا کرکے پاک آرمی کی شکل اختیار کر لیتی ہے یہی وجہ ہے کہ سول ڈیفنس نے بیشتر مقامات پر ملک دشمن عناصر کیخلاف جہاد کرکے اپنا لوہا منوایا ہے انہوں نے ڈاکٹر سرفراز احمد بٹ کو سول ڈیفینس ڈویڑن ااا کا ڈویڑنل وارڈن بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے کہا کہ آپ نے پیچھلے کچھ عرصے میں کرونا کی وبا جیسی آفت میں ڈویڑن کے سربراہ کے بغیر کام کرکے قابل تعریف کام کیا اس موقع پر پوسٹ وارڈن سعد مغل بھی ہمراہ تھے۔