گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ون یونٹی گروپ کے رہنما عرفان یعقوب چاند بٹ نے کہا ہے کہ چیمبر آف کا مرس کے الیکشن کمیشن کو نااہل قرار دینے والے متنازعہ بیانات الیکشن سے راہ فرار کے ہتھکنڈے ہیں، مخا لفین الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کر نے کی بجا ئے انتخا بی میدان میں مقابلہ کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کا مرس کے الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے کسی کی خواہشات کی تکمیل کرنا نہیں اس لئے مخا لفین رونے دھونے کی بجا ئے قانو نی راستہ اختیار کرکے خود کو اہل کروانے کیلئے تگ ودو کریں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیخلا ف بیان بازی کر کے انتشار پھیلا نے والوں کا ما ضی سب کے سامنے ہے جن سے کسی خیر کی توقع نہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی انہیںمایوسی کے سوا کچھ حا صل نہیں ہو گا۔