اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے خیبرپختو خوا کے متاثرین سیلاب کی کئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو میں کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر لاکھوں بے گھر جانوروں مرگئے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ملک میں دو صوبے بلوچستان اور سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں چیرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کوششوں کاوشوں کے سفیروں سے ملاقاتوں سیلاب زدہ علاقوں کے مسلسل دوروں سے اقوام متحدہ رکن ممالک اور بین الاقوامی ادارے امدادی سامان فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت متاثرین سیلاب کی ہر ممکن۔ مدد یقینی بنا دیئے ہیں حکومتیں اور ادارے جہاں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جماعتیں اور فلاحی رفاعی تنظیمیں بھی میدان عمل میں ہیں پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر امدادی کیمپس لگائے گئے تھے آج پیپلز پارٹی کی اسلام آباد کی تنظیموں کی جانب سے بھی کیمپس لگائے گئے کیمپوں میں مخیر حضرات اور عوام کی طرف سے امدادی سامان خیبر پختونخواہ کے متاثرہ علاقہ جات مالاکنڈ میں روانہ کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانگی کے موقع پر گفتگو میں کرتے ہوئے کیا اورکہا سیلاب متاثرین کیلئے اشیائ خوردونوش ادویات رضائیاں بستر آٹا کے تھیلے پانی کی بوتلوں پر مشتمل سامان روانہ کیا گیا ہے اس موقع پر ندیم۔ افضل چن سید سبط الحیدر بخاری رضوان بخاری راجہ نورالہی افتخار شہزادہ اجمل اعجاز راجہ شکیل عظمی اقبال اجی شاہ اور کارکنوں عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نیئر بخاری