لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کیلئے 1.6 ملین امریکی ڈالر کے ایڈوانس لون ایگریمنٹ پر دستخط

Sep 08, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے 1.6 ملین امریکی ڈالر کے ایڈوانس لون ایگریمنٹ پر دستخط ہو گئے ،ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے 1.6 ملین امریکی ڈالر کے ایڈوانس لون ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب ہوئی ،ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن نے حکومت پاکستان کی جانب ،ڈائریکٹر جنرل سوپی ٹیراوانتھورن اےشاءانفرا سٹکچر بےنک کی جانب سے کے معاہدے پر دستخط کئے ،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور شہر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ پروجیکٹ لاہور میں صاف پانی کی پائیدار فراہمی کو یقینی بنائے گا، یہ پروجیکٹ نکاسی آب کے گندے پانی سے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات پر کمی لائے گا، اور نئے ٹرنک سیوریج / نالیوں کی فراہمی کے ذریعے موجودہ سیوریج سسٹم کو بہتر بنائے گا۔
دستخط

 نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وکلاءسے دلائل طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وکلائ سے دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا،وکیل صفائی نے کہاکہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرنے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ دلائل دینے کیلئے تیار ہوں،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیےاور کیس کی سماعت28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
 دلائل طلب

مزیدخبریں