آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت حاصل کریگی :طارق حمید


صفدرآباد (نامہ نگار) تحریک انصاف صفدرآباد کے سرگرم کارکن رانا طارق حمید ،خالد مغل ،ملک عمران ،وکی بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں رانا وحید احمد خاں سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 143 کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے کہا کہ رانا وحید احمد خاں کی دن رات کی جدوجہد اور محنت سے حلقہ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے حکومتی فنڈ سے صفدرآباد میں تاریخی اہمیت کے منصوبے ریلوے روڈ ،سرکلر روڈ کارپٹ بنوائے ہیں ۔ گوبند گڑھ کے عوام کا برسوں پرانا سٹرک کا مسئلہ حل کیا ۔ اس کے علاوہ بھی رانا وحید احمد خاں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ آئندہ عام انتخابات میں عمران خاں کی قیادت میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت حاصل کریگی ۔ 

ای پیپر دی نیشن