شیخوپورہ ( عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی سے) شیخوپورہ کے قبرستانوں پر قبضہ مافیا کاراج، انتظامیہ اور پولیس بے بس، تدفین کیلئے جگہ میسر نہ آنے کے باعث شہری شدید تشویش کا شکار، تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں تقریباً 15 قبرستان ہیں جن میں پہلے ہی تدفین کیلئے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ با اثر قبضہ مافیا نے قبرستان کی اراضی پر قابض ہونے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے قبریں مسمار کرکے دکانیں اور مکانات تعمیر کر لئے گئے ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اس قبضہ مافیا میں مختلف افراد شامل ہیں ایک قانون دان بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو نے والوں میں شامل ہے جس نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرکے ڈیرہ بنا رکھا ہے اسی طرح بعض سیاسی شخصیات بھی قبضہ مافیا میں شامل ہیں ، شہریوں نے قبرستانوں کو با اثر قبضہ مافیا سے واگزار کرانے اور درپیش مسائل کے فوری حل اور کارروائی کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ کے قبرستانوں پر قبضہ مافیا کاراج، انتظامیہ ‘ پولیس بے بس
Sep 08, 2022