لاہور، پیر محل 2 کمسن بچے نشانہ، فیصل آباد میں 4 لڑکیاں بے آبرو کر دی گئیں 

Sep 08, 2022


لاہور حافظ آباد پیر محل فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) بیٹے کی کنپٹی پر پستول رکھ کرخاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ 2افراد کی مبینہ زیادتی، پولیس نے ایف آئی آرمیں ایک ملزم تحریر کر کے انصاف کا خون کر دیا۔ حافظ آباد کے نواحی گا¶ں خانپور کے غریب خاندان کو زمیندار زمان تارڑ نے زرعی زمین اور مویشیوں کی دیکھ بھال پر ملازم رکھا ہوا ہے۔ ناظم علی کا کھیتوں میں بنائے ہوئے ڈیرہ پر اپنی بیوی اعجاز فاطمہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ 28 اگست کی رات تقریباً 2بجے 5نامعلوم مسلح نقاب پوش گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور ان افراد نے میاں بیوی پر تشدد شروع کر دیا اور خاوند ناظم علی کے سامنے اعجاز فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جب اعجاز فاطمہ نے مزاحمت کی تو ملزموں نے اس کے معصوم بیٹے کی کنپٹی پر پستول رکھ دیا، جس پر ماں کی ممتا مجبور ہو گئی۔ ملزموں نے خاوند کے سامنے اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی ان میں سے ایک ملزم رائے حسین کھرل کا نقاب اترنے کی وجہ سے پہچان لیا۔ متاثرہ خاندان نے آئی جی اور وزےر اعلی سے ملزموں کو گرفتارکر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے بچے کو ماڈل ٹاﺅن سی بلاک مارکیٹ میں اپنے کوارٹر پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نامہ نگار پیر محل کے مطابق اوباش کے ہاتھوں 10 سالہ بچہ جنسی زیادتی کا نشانہ بن گیا۔ اوباش فریاد مظہر عباس کو موضع عنایت شاہ پر قائم احاطہ مویشیاں میں لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نمائندہ خصوصی فیصل آباد کے مطابق مختلف علاقوں میں اوباش افراد نے چار لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تیس سالہ (م) بی بی‘ 240 موڑ پر عنصر نے الطاف کی جواں سال بیٹی‘ 580 گ ب میں خالد نے اقبال کی جواں سال بیٹی (آ) بی بی اور 400 گ ب میں نعمان عرف نومی نے سولہ سالہ (ن) بی بی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
زیادتی 

فوج کے خلاف بیان‘ عوام نے عمران کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا: عطا تارڑ
لاہور (خبر نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بیان دینے پر عوام نے عمران خان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے۔ بھارت نے بھی کبھی ایسا بیانیہ بنانے کی جرات نہیں کی۔ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی‘ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر عطاءتارڑ نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیان دینے پر عوام نے عمران خان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے۔ بھارت نے بھی کبھی ایسا بیانیہ بنانے کی جرات نہیں کی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری اس وقت ن لیگ سمیت ہر پارٹی سے رابطے کررہے ہیں۔ دراصل وہ ہی عمران خان کو ڈبونے کے ذمہ دار ہیں، چوہدری پرویز الٰہی نے متاثرین کو جو چیک دیئے ہیں وہ کیش نہیں ہوئے، یہ سیلاب انہیں بہا کر لے جائے گا۔
عطا تارڑ 

مزیدخبریں