ہائیکورٹ: دربار بی بی پاکدامن کی آرائش، فریقین کو تجویز پیش کرنے کی ہدایت


لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بی بی پاکدامن کی توسیع اور تزئین وآرائش کی درخواست پر فریقین کو مشاورت کر کے تجویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے چار رکنی کمیشن سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے اور عدالت نے دربار بی بی پاکدامن کی توسیع کا کام روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے گزشتہ روز درخواست پر سماعت کی تھی۔ ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے 5 جولائی 2018 کو بی بی پاکدامن کے مزار کی تعمیر روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے بی بی پاک دامن کے مزار کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی منظوری دی تھی۔ مزار بی بی پاکدامن کی تعمیر منظور شدہ ڈیزائن اور نقشے کے مطابق نہیں ہو رہی ہے۔
 بی بی پاکدامن توسیع 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...