معیشت اور سیاسی صورتحال دن بدن بدحال ہوتی جا رہی ہے: حماد اظہر 

Sep 08, 2022


لاہور+ننکانہ صاحب (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابقہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت کی صورت حال سیاسی صورتحال سے مختلف نہیں ہے۔ معیشت کی صورت حال دن بدن بدحال ہوتی جا رہی ہے۔ عدم اعتماد سے قبل معیشت بہت بہتر تھی۔ یہ افسانہ سنایا گیا تھا کہ معیشت بدحال ہے۔ جب یہ اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے عمراں خان نے تیل مہنگا کر دیا۔ قطر سے بھی کچھ نہیں آرہا ہے یہ خالی ہاتھ واپس آئے۔ قطری سرمایہ کاری کا افسانہ بھی جھوٹا نکلا۔ آئی ایم ایف کا معاہدہ بھی ہوگیا، ڈالر پھر بھی مہنگا ہوگا کیا مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی گیارہ فیصد تھی اب پینتالیس فیصد کی قریب جا پہنچی ہے۔ جون میں مفتاح اسمعیل نے تیل زیادہ منگوایا۔ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 85 سیٹوں والی جماعت کو 350 سیٹوں والی جماعت پر مسلط کردیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت کے دور میں ملک کی سیاست معیشت اور ہر چیز تباہی کی طرف گئی۔ عمران خان اکیلا نہیں گزشتہ چار ماہ میں ریاستی تشدد، جبر اور گرفتاریوں کے باوجود 17 جولائی کو پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا۔ 11ستمبر اور 25 ستمبر کو بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ننکانہ بچیکی روڈ پر سابق مسلم لیگی ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں کے فارم پر منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق مسلم لیگی ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

حماد اظہر

مزیدخبریں