کمشنر رخشان کی لیویز اورپولیس فورس شہدا ء کے اہلخانہ سے ملاقات

Sep 08, 2022


خاران ( اے پی پی) کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنرڈاکٹر خدا رحیم میروانی کا یوم شہداکے دن کے مناسبت سے لیویز اورپولیس فورس خاران کے شہداء کے گھر جاکر اہل خاندان سے ملاقات کی۔کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خاران نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی اور انکے اہل خاندان میں نقد رقم اور تحائف تقسیم کیے۔کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خاران نے اس موقع پر کہا کہ لیویز اور پولیس شہداء کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں لکھی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان والے خود کو کبھی بھی اکیلا نہ سمجھیں، ان شاء اللہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خاران نے اس موقع پر ایک لیویز شہید کے فرزند کو اپنے خرچے پر علاج اور ایک پولیس شہید کے گھر والوں کو شہداء کوٹے کے تحت پولیس فورس میں ملازمت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں