بھارت میں دریا کا پانی خشک ہونے  پر قدیم مسجد نمودار 

Sep 08, 2022


بہار (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں دریا کا پانی اترنے پر وہاں ایک مسجد ابھر آئی جو 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی اور مسجد اب بھی اپنی اصل حالت میں ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ 
نواڈا میں خشک سالی کے باعث دریا کا پانی خشک ہوگیا اور پھولواریہ ڈیم کا جنوبی حصہ خالی ہونے سے وہاں ایک مسجد ابھر آئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے اور یہ اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600 سال قدیم لگتی ہے۔
مسجد نمودار

مزیدخبریں