لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف کی طرف سے پنجاب حکومت گرانے کے فلر چھوڑے جا رہے ہیں۔ عمران خان کی فیصل آباد تقریر کے حوالے سے اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ لوگوں نے طوفان برپا کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کے بیان کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ن لیگ خبر چلوا رہی ہے کہ اس مہینے کے آخر میں پرویز الٰہی کی حکومت گرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایسے وزیراعظم ہیں جو مجبور ہیں جس کے بس میں کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر رکن پاک فوج کی عزت و احترام کرتا ہے۔
فیاض چوہان
شہباز شریف مجبور وزیراعظم، ان کے بس میں کچھ نہیں: فیاض چوہان
Sep 08, 2022