افغانستان سے پھلوں، میوہ جات کی درآمد پر ڈیوٹی عائد 


کراچی (این این آئی) افغانستان سے پاکستان درآمد ہونے والے پھلوں اور میوہ جات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ اضافی ٹیکسز کی باعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا۔کسٹم حکام کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کا نفاذ ہوچکا ہے جو 21 فروری 2023 ء تک نافذ العمل رہے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیب پر فی ٹن 59 ہزار، انگورکی فی ٹن درآمد پر 42ہزار 811 روپے ڈیوٹی بڑھادی گئی۔ انار پر60ہزار 842 ، خوبانی پر 33 ہزار 527 روپے ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔ تاجر برادری نے ٹیکسز میں اضافے کو مسترد اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد روک دی گئی ہے۔ طورخم بارڈر پر تازہ پھلوں کی سیکڑوں گاڑیاں کھڑی ہیں۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی کو کم کر کے تجارت کو فروغ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن