فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آٰباد میں جوتے چٹوانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ جرائم پیشہ افراد کا گروہ نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تھوک اور جوتے چٹواتے رہے۔ ملزموں نے تشدد کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا۔ برہنہ ویڈیوز بنا لیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ لطیف گارڈن کا رہائشی فیکٹری ورکر حمزہ ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑے نعیم چٹھہ‘ بلال قاسم اور شانی وغیرہ دس ملزم اغوا کر کے نعیم کے گھر لے گئے۔ اسے برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں اسے گھر کے سامنے پھینک گئے۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملت ٹاﺅن پولیس نے دو روز بعد مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
نوجوان لہولہان