اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ۔ لاءاینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 23 اور 24 ستمبر کو نویں عالمی جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین لاءاینڈ جسٹس کمیشن اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال جوڈیشل کانفرنس کا افتتاح کرینگے، جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ جوڈیشل کانفرنس میں دنیا بھر سے چیف جسٹس، اعلیٰ عدلیہ کے ججز، قانونی ماہرین، معروف محقق، غیر ملکی وفود، انٹرنیشنل کمیونٹی کے نمائندے شریک ہونگے۔
جوڈیشل کانفرنس
سپریم کورٹ یں دو روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس 23ستمبر کو شروع ہو گی
Sep 08, 2022