وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف پاور پلانٹ پراجیکٹ منی لانڈرنگ ریفرنس، وکلاءسے دلائل طلب 


 اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وکلاءسے دلائل طلب کر لئے۔


 گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دلائل دینے کیلئے تیار ہوں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے اور کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مراد شاہ، ریفرنس


بارش،سیلاب،مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات موخر ہونے کاامکان
 اسلام آباد (این این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات شدید بارشیوں اور سیلاب کے باعث موخر ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق حلقے NA-22 مردان، NA-24 چارسدہ، NA-31 پشاور، NA-45 کرم، NA-108فیصل آباد ،NA-118 ننکانہ صاحب، NA-237ملیر کراچی، NA-239کورنگی کراچی، NA-246کراچی جنوبی پر ضمنی انتخابات 25ستمبر کو ہونگے ،اسی طرح NA-157 ملتان، PP-139 شیخوپورہ اور PP-241 بہاولپور پر انتخابات 11 ستمبر کو ہونا طے پائے ہیں۔اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


سرکاری اراضی قبضے کا مقدمہ‘ حلیم عادل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد 

ای پیپر دی نیشن