متاثرین سیلاب کو کسی صورت تنہا نہیں چھو ڑا جائے گا: سفیرڈنما ر ک


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈنمارک کے پا کستان میں نا مزد سفیر نے کہا میں وزیر خارجہ اور ڈینش وزیر برائے ترقیاتی تعاون کی طرف سے میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کے لیے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ہما ری ہمدردیاں ان کے لواحقین اور پاکستان میں بہت سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والوں تقریباً 33 ملین افرادکے ساتھ ہیں۔ ڈنمارک ترجیحی اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کر ے گا۔ ہمارے کئی ڈنمارک این جی او پارٹنرز پہلے ہی سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے فنڈز کا استعمال کیا ہے۔ ڈنمارک نے پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی فلیش اپیل میں 1.33 ملین ڈالر دئیے ہیں۔
جیکب لینلف


سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں ‘مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر وفاقی اداروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی تمام توجہ بحالی کاموں پر مرکوز رکھنا ہوں گی۔ خیبر پی کے کی بڑی آبادی حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خیمے، کھانے پینے کے اشیا، مچھر دانی اور طبی سامان کی فراہمی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...